ابنا: جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان سابق صدر پرویز مشرف اور ڈیفنس کی رہائشی ان کی بہن کے گھر اور قافلوں کو بم سے اڑانے کے علاوہ ایس ایس پی چوہدری اسلم اور ایس ایس پی فاروق اعوان ،متحدہ کورنگی سیکٹر کے انچارج رئیس مما ،انسپکٹر انور جعفری کو قتل کرنا چاہتے تھے ۔ملزمان سے متحدہ ،اے این پی کے دفاتر میں بم دھماکوں کے حوالے سے بھی تفتiش شروع کردی گئی ہے ۔ملزمان کے ساتھیوں نے مذکورہ تمام کارروائی کیلئے ریکی مکمل کرلی تھی جبکہ ملزمان کی سربراہی نعیم بخاری کررہا تھا ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں غازی فورس کے نام سے نیا گروپ بنایا ہوا ہے جس میں سلیم اللہ عرف نجم ،ابو سفیان عرف کاشف ،اسماعیل ،محمد عادل عرف عثمان ،عبدالغفار ،وسیم کمانڈو ،مولوی عبداللہ ،کمانڈو بابو اور دیگر شامل ہیں ۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈیفنس میں سابق صدر پرویز مشرف کی بہن کے گھر کی ریکی مکمل کرلی تھی اور گرفتار نہ ہوئے ہوتے تو اب تک دھماکہ ہوجاتا ۔ملزمان کے مطابق کالعدم جماعت کے امیر نعیم بخاری نے کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر ایس ایس پی چوہدری اسلم ،ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کو بھی قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور ریکی بھی مکمل کرلی ہے ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی اور وہ لیاری ،کورنگی کے رہائشی ہیں ۔ملزمان عرفان نے جوڑیا بازار اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں اور تاجروں کو اغواء کرکے بھاری رقوم وصول کرکے فنڈنگ کا اعتراف کیا ۔ملزم سلیم اللہ عرف نجم نے کورنگی میں متحدہ کے کارکن عامر عرف پنڈت کو قتل کیا جس کا ٹچ سلطان کپل نے دیا تھا ۔ملزم نے متعد دگھروں میں ڈکیتی کے دوران کئی تولہ سونا اور 15لاکھ روپے نقدی لوٹی اور رقم فندڈ میں جمع کرادی ۔ملزم طارق نے اعتراف کیا کہ وہ مہاجر قومی موومنٹ کیلئے کام کرتا رہا اور اس کے بعد اس نے معافی نامہ جمع کراکر اپنے ساتھیوں عابد کونسلر ،ظفر عرف فیصل ،میڈنگ ،جاوید اعجاز عرف کالا ،عثمان ،عزیز ،حسن ملال ،عارف کالا ،اسلم کلو ،عبدالقادر اور دیگر کے ہمراہ 3افراد عامر ،اصغر اور دل محمد کو گورنگی لانڈھی میں قتل کیا ،ملزم محمد عادل نے بتایا کہ وہ پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا ۔ملزم عمران جمشید نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ وہ 3سے 4بار گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے اور 1998سے کالعدم جماعت جیش محمد سپاہ صحابہ کیلئے کام کررہا ہے ملزم کا کام کالعدم جماعت کیلئے چندہ اکٹھا کرنا اور نعیم بخاری کو پہنچانا تھا ۔ملزم عمران جمشید نے انکشاف کیا کہ ایس ایس پی کے رہنما الیاس زبیر اور ملزم کے ایس ایس پی راجہ عمر خطاب سے اچھے تعلقات تھے اور وہ اپنے دو ساتھی شوکت چاند اور گلاب خان کو قتل کرنا چاہتے تھے مذکورہ بات ایس ایس پی راجہ عمر خطاب نے الیاس زبیر کو بتائی تھی جس پر الیاس زبیر نے دونوں فریقین میں صلح کرادی تھی ۔ملزم کو سی آئی ڈی سول لائن نے گرفتار کیا تھا اور چار روز کی تفتیش کے بعد مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر رہا کردیا تھا ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ انسپکٹر انور جعفری کا بھی دوست ہے اور وہ اسے بھی نعیم بخاری کے کہنے پر قتل کرنا چاہتا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے متحدہ ،اے این پی کے انتخابی دفاتر پر ہونے والے بم دھماکوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے.
.......
/169